ہفتہ واری دروس

عرشی ضمانت کے چھہ مواقع

حديث نمبر : 41

 

بتاریخ :14/15/ جمادی الاولی 1429ھ م: 20/19مئی 2008

عن عائشة رضي الله عنها أن النبي r قال : خصال ست ما من مسلم يموت في واحدة منهن إلا كانت ضامنا على أن يدخله الجنة .

1- رجل خرج مجاهدا ، فإن مات في وجهه كان ضامنا على الله .

2- ورجل تبع جنازة ، فإن مات في وجهه كان ضامنا على الله .

3- ورجل عاد مريضا ، فإن مات في وجهه كان ضامنا على الله .

4- ورجل توضأ فأحسن الوضوء ، ثم خرج إلى المسجد لصلاته ، فإن مات في وجهه كان ضامنا على الله .

5- ورجل أتى إماما لا يأتيه إلا ليعزره أو يوقره ، فإن مات في وجهه كان ضامنا على الله .

6- ورجل في بيته لا يغتاب مسلما ولا يجر إليهم سخطا ولا نقمة ، فإن مات في وجهه كان ضامنا على الله .

( المعجم الأوسط للطبراني : 2/491 ، انظر الصحيحة : 3384)

ترجمہ : حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ نبی r نے ارشاد فرمایا : چھ کام ہیں کہ کوئی بھی مسلمان ان پر عمل کرتے ہوئے انتقال کرجائے تو اسکے لئے اللہ کی طرف سے جنت میں داخلہ کی ضمانت ہے :

  1. ایک شخص جہاد کیلئے نکلا اب اگر اسی حالت میں اسکا انتقال ہوگیا تو اسکے لئے اللہ تعالی کی طرف سے ضمانت ہے ۔

2.

ورق الٹئے : 1/2

ایک شخص جنازہ کے ساتھ نکلا ، اب اگر اسی حالت میں اسکا انتقال ہوگیا تو اسکے لئے اللہ تعالی کی طرف سے ضمانت ہے ۔

  1. ایک شخص کسی مریض کی عیادت کیلئے گیا ، اب اگر اسی حالت میں اسکا انتقال ہوگیا تو اسکے لئے اللہ تعالی کی طرف سے ضمانت ہے ۔
  2. ایک شخص نے وضو کیا اور اچھی طرح سے وضو کیا پھر نماز کیلئے مسجد کی طرف نکلا ، اب اگر اسی حالت میں اسکا انتقال ہوگیا تو اسکے لئے اللہ تعالی کی طرف سے ضمانت ہے ۔
  3. ایک شخص امام وقت کے پاس آیا اس سے اسکا مقصد امام کو تقویت دینا اور اسکی عزت کرنا ہے اب اگر اسی حالت میں اسکا انتقال ہوگیا تو اسکے لئے اللہ تعالی کی طرف سے ضمانت ہے ۔
  4. ایک شخص اپنے گھر میں ہے نہ کسی کی غیبت کرتا ہے، نہ اس کے لئے کسی مصیبت کا سبب بنتا ہے ، اب اگر اسی حالت میں اسکا انتقال ہوگیا تو اسکے لئے اللہ تعالی کی طرف سے ضمانت ہے ۔

فوائد :

۱- حسن خاتمہ کی اہمیت ۔

۲- کوئی نیک عمل کرتے ہوئے اگر کسی کا انتقال ہوجائے تو یہ اسکے لئے مغفرت اور دخول جنت کی بشارت ہے ۔

۳- بہت سے ایسے عمل جنہیں ہم ہلکا سمجھتے ہیں ، اگر ان میں اخلاص اور للہیت پائی جائے تو اللہ تعالی کے نزدیک بڑے محبوب ہیں ، جیسے مریض کی عیادت ، مسلمان کے جنازے میں شرکت وغیرہ ۔

۴- اپنی زبان و ہاتھ کے شر سے مسلمانوں کو محفوظ رکھنا بڑی اہم نیکی ہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى