شیخ مقصود الحسن کون ہیں ..!
مقصود الحسن فیضی، ابو کلیم، ایک ممتاز عالم دین، معروف سکالر، کہنہ مشق مدرس اور بے باک خطیب ہیں۔
جنوبی ایشاء کے علماء میں سب سے زیادہ لوگوں پراثر انداز ہونے والوں میں ایک ہیں جو بھارت، پاکستان، مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں اپنا دائرہ اثر رکھتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ کا تعلق صوبہ اتر پردیش کے ضلع پرتاب گڑھ کے ایک علمی گھرانے سے ہے، آپ نے ہندوستان کی قدیم دینی سلفی درسگاہ جامعہ فیضِ عام مئوناتھ بھنجن سےسند فراغت حاصل کی ہے، اور وہیں سے منشی فاضل اور مولوی عالم کی فراغت حاصل کی اور پھر علی گڑھ یونیورسٹی سے بی اے اور ادیب کامل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ درس و تدریس کے میدان میں مختلف دینی درسگاہوں سے جُڑے رہے۔
آپ سن ١٩٨٤ء سے سعودی عرب میں دعوت وتبلیغ ،تالیف و تدریس اور دیگردینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آپ دینی حلقوں میں اپنی اسلامی تحریروں کی جامعیت کے لیے نمایاں مقام رکھتے ہیں جن کا مصدر خالص قرآن و حدیث ہوتاہے۔
آپ موصوف کے مختلف عناوین پر دروس کا ایک کثیر مجمع مشہور یو ٹیوب پر بھی موجود ہے، عوام الناس میں آپ ایک اچھے خطیب مانے جاتے ہیں،آپ کے بیانات بہت مختصر لیکن سلیس و مدلل اور علم سے لبریز ہوتے ہیں۔
آپ نے 400 سے زائد موضوعات پر علمی بیانات دئے ہیں جو آڈیو کیسٹس اور سی ڈیز میں محفوظ ہیں۔
آپ کے اِسلامی دُروس کی ویڈیو سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز ساری دُنیا میں دستیاب ہیں اور اُمتِ اسلامیہ میں اِصلاح کا کام کر رہی ہیں۔
آپ کی تصانیف
– حقوقِ مصطفی صلی اللہ وعلیہ و سلم
– محبتِ رسول صلی اللہ و علیہ و سلّم
– اہلِ کفر سے وفاداری یا بیزاری
– وسیلے کی حقیقت
– دجال اور اسکا فتنہ
– جادو کا علاج
– وحدت ادیان کا فتنہ
– رؤیت هلال
– مختصر قیام رمضان
وغيره